ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی 200 میٹر ریس میں پاکستان کی عیشا عمران حصہ نہ لے سکیں۔ذرائع کے مطابق عیشا عمران کو نیشنل گیمز میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایشین ایتھلیٹکس سے روکا گیا۔
عیشا عمران نے نیشنل گیمز میں 100 میٹر دوڑ جیتی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ نیشنل گیمز میں کم از کم پانچ ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع ہے۔