راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کھبہ میں مسلح شخص نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر کے لڑکی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ بسمہ ڈانسر تھی اور اس کا آبائی علاقہ ملتان بتایا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حمزہ مقتولہ کا دوست تھا، معمولی تلخ کلامی پر حمزہ نے فائرنگ کی جس سے بسمہ کی موت واقع ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔