سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف اشتہارات کی تقسیم کے ریفرنس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی وغیرہ کے خلاف اشتہارات کی تقسیم سے متعلق ریفرنس میں وکیل صفائی کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران شریک ملزم کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث عدالت نے سماعت16فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔