بچے کی پیدائش پر ٹیم کو چھوڑ کربھارت پہنچ گئے

پالی کیلے(سی این پی) بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے گھر پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے لیے وہ فوری ٹیم کو چھوڑ کر وطن روانہ ہوگئے

بمراہ نے پاکستان کے خلاف ایشیا کپ 2023 کے پہلے میچ میں حصہ لیا تھا تاہم نیپال کے خلاف میچ میں وہ ٹیم کا حصہ نہیں بنے۔

بھارتی بولر نے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ انسٹاگرام پر بچے کی پیدائش کا اعلان کیا۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری چھوٹی سی فیملی میں اضافہ ہوا ہے اور ا?ج صبح بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام ”اندگ“ رکھا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بمراہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ جسپریت بمراہ بھارٹی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر ہے جنہوں نے ا?ئندہ ورلڈ کپ میں بھی اسکواڈ حصہ بننا ہے۔ بمراہ کی جگہ ٹیم میں محمد شامی کو شامل کیا گیا ہے۔
٭٭٭٭