بھارتی کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

لاہور(سی این پی) ایشیا کپ کے میچز دیکھنے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

بی سی سی ا¿ئی کا وفد 2 روزہ دورے پر واہگہ بارڈر کےراستے پاکستان پہنچا۔ ہوٹل پہنچنے پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چوہدری ذکاءاشرف نے وفد کا استقبال کیا

وفد میں بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی ، نائب صدر راجیو شکلا، ڈائریکٹر بی سی سی آئی ی±ودھویر سنگھ اور سیکریٹری ٹو نائب صدر محمد اکرم شامل ہیں۔

بھارتی وفد پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔ گورنر ہاو¿س پنجاب میں بھارتی وفد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔