ایشیاکپ؛ بھارت کیخلاف میچ سے قبل بابراعظم کا بڑا بیان

لاہور(سی این پی)ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل کپتان بابراعظم نے بڑا بیان جاری کردیا۔گزشتہ روز بنگلادیش کے خلاف سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، قومی ٹیم 10 ستمبر کو اہم معرکے میں بھارت کے مدمقابل آئے گی۔

بابراعظم نے کہا کہ ٹیم کسی اضافی دباو¿ کو محسوس نہیں کررہی، یہ جیت ہمیں مزید اعتماد دے گی جبکہ بھارت کے خلاف بڑے میچ کیلئے بھی تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف میچ میں فہیم اشرف کو اپنی لائن اَپ میں شامل کیا کیونکہ ہمیں اسپنر کی جگہ ایک اور میڈیم فاسٹ بولر کی ضرورت تھی۔

قومی ٹیم کے کپتان نے فاسٹ بولرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی شدیدگرمی میں پہلے 10 اوورز میں ہمارے پیسرز نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا، حارث رو¿ف نے گرمی کے باوجود حریف ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی جبکہ نسیم نے 3 پلئیرز کو آو¿ٹ کیا۔