لاہور(سی این پی) بنگلادیشی اور سری لنکن کوچز نے ایشیا کپ میں شکوہ کیا ہے کہ شیڈول میں صرف پاک بھارت میچ کیلئے ریزرو ڈے کیوں؟ بنگلادیشی کوچ چندیکا ہتھورا سنگھے نے کہا کہ 6رکنی ٹیکنیکل کمیٹی میں تمام شریک ملکوں کے نمائندے شامل ہیں، ان کو فیصلہ کرنا چاہیے تھا، انھوں نے طے کرلیا تو اب میں کیا تبصرہ کرسکتا ہوں، ہمیں بھی اپنے میچز کیلیے ریزرو ڈے ملنا چاہیے تھا۔
سری لنکن کوچ کرس سلور ووڈ نے کہا کہ فیصلے پر حیرت ہوئی مگر ہم منتظم نہیں ہیں،میچ فیصلہ کن ہونے سے پاکستان اور بھارت میں سے کسی ایک کو 2پوائنٹس حاصل ہوں گے مگر دوسروں کا مقابلہ نہیں ہوتا تو ان کو ایک ایک ہی مل سکے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے شیڈول میچ کیلئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کرتے ہوئے ریزرو ڈے رکھ دیا۔