کولمبو(سی این پی) ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے کا اہم میچ ا?ج پاکستان اور بھارت کے درمیان ریزرو ڈے پر کھیلا جانا ہے جس کے لیے دونوں ٹیموں کے شائقین دوسرے ممالک سے کولمبو پہنچ چکے ہیں۔پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کے لیے ممبئی سے ا?ئی بھارتی لڑکیاں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی فین نکلی۔
بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں صحافی نے بابراعظم سے متعلق سوال پوچھا تو نیہا نامی لڑکی نے جواب میں کہا کہ ”دراصل میں ہوں تو بھارت کے شہر ممبئی سے لیکن بابراعظم کی بہت بڑی فین ہوں“۔صحافی نے پوچھا کیا وجہ ہے کہ صرف بابر ہی پسند کیوں؟ جس پر لڑکی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ”بابر بابر ہے، پتہ نہیں کیوں اور ویرات کوہلی تو شادی شدہ ہے“۔لڑکی کے ساتھی دوست بھی بابراعظم کے فین تھے جو پاکستانی کپتان کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکتا تھا لیکن شائقین بارش سے لطف اندوز ہوئے۔ میچ ا?ج ریزرو ڈے پر مکمل کیا جائے گا۔