قاضی فائز عیسیٰ نے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (سی این پی) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ملک کے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حلف کے دوران ان کی اہلیہ بھی شوہر کے ہمراہ سٹیج پر کھڑی نظر آئیں، وہ شوہر کے بائیں جانب موجود رہیں، جب حلف مکمل ہوا تو وہ لاٹھی ٹیکتی ہوئی اپنی نشست پر واپس لوٹ گئیں۔

حلف برداری کی تقریب میں نگراں وزیر اعظم، کابینہ اراکین، سروسز چیفس، ججز اور وکلا سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ،حلف اٹھانے کے بعد نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور صدر عارف علوی نے نئے چیف جسٹس سے ملاقات کی اور ان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ،دونوں رہنماﺅں نے نئے چیف جسٹس کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔