2021 کے سیمی فائنل میں شکست پربچو ں کی طرح سب روئے ،حسن علی

لاہور(سی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں سب بچوں کی طرح بلک بلک کر روتے رہے،قومی ٹیم کے بولر حسن علی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا سے شکست کے بعد کچھ لڑکوں نے تو گراو¿نڈ میں ہی رونا شروع کردیا۔ ڈریسنگ روم میں ہرشخص بلک بلک کر رو رہا تھا۔ سینئر کھلاڑی جونئیر کھلاڑیوں کو چپ کرواتے رہے۔

حسن علی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت جو بھی ڈریسنگ روم میں آتا روئے بغیر نہیں رہ سکتا تھا کیونکہ ماحول ہی ایسا تھا۔ ٹیم نے ٹائٹل جیتنے کے لیے بہت محنت کی تھی اور ایک جان ہو کر کھیلے تھے۔ ایک ڈراپ کیچ اور 3 چھکوں نے پوری صورتحال تبدیل کردی۔ کرکٹ صرف نوکری نہیں عشق ہے۔قومی کرکٹر نے کہا کہ بابر اعظم کو ٹیم کے کھلاڑی کنگ ہی کہتے ہیں اور کوئی بھی مسئلہ ہو یہی کہتے ہیں کہ کنگ کو کہو وہ کرلے گا۔ ہمیں بابر اعظم پر فخر ہے اور ہم بابر کو اون کرتے ہیں