پولیس اہلکار کی شہادت، آئی جی اسلام آباد کا نوٹس، علاقے کی ناکہ بندی سرچ آپریشن شروع

تھانہ بھارہ کہو کے علاقہ میں فائرنگ کا آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں پولیس ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جنہوں نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے، یاد کہ تھانہ بھارہ کہو کے علاقے میں گاڑی میں سوار ملزمان نے ایک شہری پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے جس پر گشت پر موجود سب انسپکٹر لیاقت علی اور جوانوں نے ملزمان کا تعاقب کیا جس پر ملزمان نے پولیس گاڑی پر فائرنگ کردی جس میں سب انسپکٹر لیاقت علی شہید ہو گیا جبکہ ایک ملزم کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔