اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ

اسلام آبا د(سی این پی)وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کے مرکزی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، ڈیٹا ہب یونٹ، جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال اور سوشل میڈیا سنٹر کا دورہ کروایا گیا اور اس کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں بھی مکمل آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر ناصرخاں نے سی پی او سیف سٹی/ٹریفک ،سی پی او لا اینڈ آرڈراور دیگر سینئر پولیس افسران کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کروایا

وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کے مرکزی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، ڈیٹا ہب یونٹ، جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال اور سوشل میڈیا سنٹر کا دورہ کروایا گیا اور ان کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں بھی مکمل آگاہ کیا

وفد کو بتایا گیا کہ سیف سٹی اسلام آباد جدید تکنیکی منصوبے کے ذریعے مختلف شعبہ جات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس میں پولیس آپریشنز سنٹر، ایمرجنسی کنٹرول سنٹر، ڈیٹا ہب یونٹ، ڈسپیچ کنٹرول سنٹر، ای چالان سسٹم اور “پکار 15” ہیلپ لائن جیسے اقدام شامل ہیں

وفد کو شہر میں سیف سٹی کیمروں کی کارکردگی اور افادیت کے بارے میں بتایا گیا کہ سیف سٹی کے جدید تکنیک کے حامل کیمرے شہر کی سلامتی، جرائم کے سدِباب اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جرائم کا 42 فیصد سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے حل کیا جاتا ہے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چہروں کی شناخت کرنے والے کیمرے لگائے گئے ہیں جو مشکوک عناصر کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،وفد نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے جدید تکنیکی نظام اور اس کی افادیت کو سراہا اور اس کامیاب دورے پر آئی سی سی پی او اور ان کی ٹیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا،آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبرناصر خاں نے وفد کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔