راولپنڈی(سی این پی)مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 57 حنیف عباسی امید وار ایم پی اے ضیاء اللہ شاہ نے کہا ہے کہ عوام آئندہ وزیراعظم نوازشریف کو ہی دیکھنا چاہتے ہیں اورلوگوں کو صرف ایک مسلم لیگ ن پرہی بھروسہ ہے کہ وہ ہی اقتدارمیں آکر ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے امیدوار صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ شاہ کے دفتر خیابان سر سید کا افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوںنے کہا کہ قائد ن لیگ میاں محمد نواز شریف نے ہم پر اعتماد کیا ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم یہ سیٹ نکال کر میاں نواز شریف کودیں انہوںنے کہا کہ ہم راولپنڈی میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں منتخب ہو کر راولپنڈی میں تمام وسائل بروئے کا لاکرمزید کام کرائیں گے ہمارا پروگرام حلقہ میں لوگوں کے مسائل کو حل کرنا ہے یقین دلاتے ہیں ہم راولپنڈی کے عوام کی مشکلات کو حل کرانے کیلئے دن رات کام کریں گے
مسلم لیگ ن ترقیاتی کی علامت ہے میان نواز شریف کو وزیر اعظم پاکستان بنائیں گے۔ ضیاء اللہ شاہ نے کہا نے کہا کہ پاکستان کو اس معاشی گرداب سینکالنے کیلئے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں کام کریں گے اور سیاست کو عوام کی خدمت کا ذریعہ بنائیں گے ہم عوامی سطح پر شعور بیدار کررہے ہیں اس شعور کی بیداری سے ہم اپنی منزل کو پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کی عوام بیدار ہوچکی ہے مسلم لیگ ن اپنے عوام کو کبھی مایوس نہیں کرے گی۔