لاہور(سی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو کابینہ تشکیل میں مشکلات بڑھ گئی ،مسلم لیگ (ن ) میں شامل ہونے والے زیادہ تر آزاد امیدواروں نے وزارتوں کا مطالبہ کردیا۔
ن لیگ کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کے بعد صوبائی کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورتی اجلاس طلب کیا جائے گا۔
ن لیگ میں 23 آزاد اراکین پنجاب اسمبلی نے شمولیت کی تھی اور آزاد امیدواروں کی بہت زیادہ ڈیمانڈز کی وجہ سے کابینہ کی تشکیل تاحال نہیں ہوسکی ہے۔