نیویارک(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 25 ویں میچ میں بھارت نے امریکا کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔گروپ اے کی دونوں ٹیمیں نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے امریکا کا 111 رنز کا ہدف 18.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔قبل ازیں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ امریکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔ نتیش کمار 27، اسٹیون ٹیلر 24، کورے اینڈرسن 15، ایرون جونز 11 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ہرمیت سنگھ 10، جسدیپ سنگھ 2، اینڈریس غوث 2 اور شایان جہانگیر صفر پر آؤٹ ہوئے۔بھارت کی طرف سے ارشدیپ سنگھ نے 4، ہارڈک پانڈیا نے 2 اور اکثر پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">