آئی ٹی برآمدات کو 15ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) حکومت پاکستان نے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے آئندہ 5 سالوں میں آئی ٹی برآمدات کو 15ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

آئی ٹی کا شعبہ ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں سے ہے جس کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی کی ٹیم نے بہت محنت سے کام کیا۔

ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ٹی کمپنیوں کی بین الاقوامی موجودگی بڑھانے کے لیے ”فارن ایکسچینج مینول“ میں ترامیم کی ہیں۔

ان ترامیم میں آئی ٹی برآمد کنندگان کے لیے منافع لے جانے کی حد 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کر دی گئی ہے۔

بین الاقوامی سطح پر آئی ٹی کے شعبے کو وسعت دینے کے لیے مقامی آئی ٹی کمپنیوں کو بیرون ملک ایک سے زائد ادارے قائم کرنے کی اجازت بھی ان ترامیم کا حصہ ہے۔

حکومت اور ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کی بدولت 2019-2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات کا حصہ 4 فیصد سے بڑھ کر 8 فیصد ہونا آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے لیے خوش آئند ہے۔

یہ ترقی آئی ٹی شعبے کی فعال توسیع اور ملک کی برآمدات کی بڑھوتری میں اہم کردار کی عکاس ہے۔

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ ضابطے آئی ٹی شعبے کی عالمی وسعت اور مزید ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کریں گے