آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد—سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 3.20 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ایس ایس جی سی کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمت 13 ڈالر 57 سینٹ مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 2.97 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ایس این جی پی ایل کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمت 14 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اگست سے ہوگا۔