مولانا طارق جمیل نے قومی ہیرو ارشد ندیم کو پانچ لاکھ روپے انعام دیا

مولانا طارق جمیل نے قومی ہیرو ارشد ندیم کو پانچ لاکھ روپے انعام دیا

میاں چنوں: اولمپکس میں پاکستان کے لیے تاریخ میں پہلی بار انفرادی طور پر گولڈ میڈل جیتنے والے جیولین تھرو کے کھلاڑی ارشد ندیم نے معروف مذہبی رہنما طارق جمیل سے ملاقات کی۔

مولانا طارق جمیل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شائع کردہ پوسٹوں میں ارشد ندیم کے ساتھ ان کی ملاقات کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ اس ملاقات کے دوران ارشد ندیم بہت خوش نظر آئے۔

مولانا طارق جمیل نے ارشد ندیم کا استقبال کرتے ہوئے انہیں گلے لگایا، شاباش دی، اور اپنے ساتھ بٹھایا۔ دونوں نے کافی دیر تک بات چیت بھی کی۔

مولانا طارق جمیل نے ارشد ندیم کی حوصلہ افزائی کے طور پر انہیں 5 لاکھ روپے نقد انعام بھی دیا۔

یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئیں، جس پر صارفین نے مولانا طارق جمیل کے شائستہ رویے کی تعریف کی اور ارشد ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔