اسلام آبا د۔وفاقی حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو وسیع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مزید غریب خاندانوں کوشامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے
حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ہولڈرز کی تعداد ایک کروڑ تک لے جانے کا ہدف مقررکر دیا ہے
آئی ایس پی کارڈ ہولڈرز کی تعداد 93 لاکھ کے قریب ہے، سروے میں مزید لوگ بی آئی ایس پی میں شامل کئے جائیں گے
چاروں صوبوں کے مخصوص اضلاع میں ڈائنامک سروے جاری ہے، دور دراز علاقوں کے لوگوں کی رجسٹریشن اولین ترجیح ہے
بی آئی ایس پیڈائنامک سروے کیلئے دور دراز علاقوں میں دفاتر قائم کئے جا رہے ہیں
ڈائنامک سروے میں بلوچستان کے لوگوں کو خصوصی رعایت مل رہی ہے،آٹھ لاکھ افراد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائے گا
ڈائنامک سروے میں مستحق خواتین اور انکے بچوں کی رجسٹریشن جاری ہے
بلوچستان کے دوردراز ایریاز میں موبائل رجسٹریشن وہیکلز بھجوائی گئی ہیں، آئی ایس پی کی موبائل وہیکلز پر مستحق خواتین کی رجسٹریشن جاری ہے