پاک فوج نے وادی تیراہ میں 25 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا،آئی ایس پی آر

پاک فوج نے وادی تیراہ میں 25 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا،آئی ایس پی آر

راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے تیراہ میں سات دن سے جاری آپریشن کے دوران 25 دہشت گردوں، جن میں خوارج کے سربراہ بھی شامل ہیں، کو ہلاک کر دیا ہے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں چار سپاہی بھی شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں فتنہ خوارج، نام نہاد لشکرِ اسلام اور جماعت الاحرار کے خلاف بڑے پیمانے پر انٹیلیجنس پر مبنی آپریشنز انجام دیے، جس سے فتنہ خوارج اور اس کے حامیوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔

20 اگست سے جاری ان جرأت مندانہ اور کامیاب آئی بی اوز کے دوران، سیکیورٹی فورسز نے اب تک 25 خوارج کو کامیابی سے ہلاک کر دیا ہے، جن میں خوارج کا سربراہ ابوذر المعروف صدام بھی شامل ہے۔

کارروائیوں میں 11 خوارج زخمی ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آپریشنز کے دوران، چار بہادر سپاہیوں نے وطن کی حفاظت کے لیے بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔ ان آپریشنز میں فتنہ خوارج کو پہنچنے والا بھاری نقصان سیکیورٹی فورسز کے عزم اور دہشت گردی کے خاتمے کے عہد کا ثبوت ہے۔