اسلام آبادپولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے آفس سپرنٹنڈنٹ خالد ضیاءکے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد تقریب میں ڈی ایس پی کیپیٹل پولیس کالج محفوظ کیا نی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورمحکمہ پولیس میں انکی خدمات کے اعتراف میں پھولوں کا گلدستہ اور اعزازی پولیس شیلڈ پیش کی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے آفس سپر نٹنڈنٹ خالد ضیاءکے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا،تقریب میں ڈی ایس پی کیپیٹل پولیس کالج محفوظ کیانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے.
ڈی ایس پی کیپیٹل پولیس کالج نے ریٹائرڈ ہونے والے آفس سپر نٹنڈنٹ خالد ضیاءکی محکمہ پولیس کے لئے کی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے جس نے سروس شروع کی وہ ایک دن ریٹائر ڈبھی ہو گا،آپ نے ایک لمبا عرصہ محکمہ پولیس کی خدمت کی اب محکمے کو آپ کی خدمت کرنے کی ضرورت ہے دوران سروس ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ کچھ ایسے کارنامے انجام دئیے جائیں جس سے آپ کا نام روشن ہو اور آپ کے کردار کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے .
ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ سروس کے دوران زیادہ سے زیادہ عوامی خدمت کرکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے آفس سپرنٹنڈنٹ نے اپنا زندگی کا قیمتی حصہ محکمہ پولیس میں گزار کر عوام کی خدمت کی اس کے بدلے محکمہ پولیس نے بھی آپ کو عزت،وقار اور ایک مقام دیا جس پر آپ کو اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے،انھوں نے مزید کہا کہ آپ کو کوئی بھی نجی و سرکاری مسئلہ درپیش ہو تو میرے دفتر کا دروازہ ہر وقت آپ کیلئے کھلا ہے آخر میں مہمان خصوصی نے ریٹائرڈ ہونے والے آفیسر کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں پھولوں کا گلدستہ اور اعزازی پولیس شیلڈ پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔