راولپنڈی۔ تحریک انصاف کے سابق چیئرمین نے کہا ہے کہ آج لکیر کے ایک طرف جمہوریت اور دوسری طرف بوٹ کو عزت دینے والے ہیں اگر لاہور جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو مینار پاکستان کو احتجاج گاہ بنادیں گے اور لاہور میں بھر پور احتجاج ہوگا گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں القادر ٹرسٹ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو جلسے کو احتجاج میں بدل دیں گے لاہور میں ڈیڑھ سال سے جلسہ نہیں کرنے دیا جا رہاجمہوریت تباہ کرنے کا مطلب ازادی ختم کرنا ہوتا ہے جلسہ کرنا ہمارا ائینی حق ہے سپریم کورٹ، جمہوریت اور ازادی کو بچانے کے لئے مینار پاکستان پر جلسہ ہوگا انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے بھی جلسہ نہیں کرنے دیا گیا اور اب بھی روکا جا رہا ہے اسٹیبلشمنٹ نے اسلام اباد کا جلسہ کرنے کی گارنٹی دی تھی پہلے پاکستان کا حوالہ دیا گیا جس پر ہم نے جلسہ ملتوی کیا اور پھر گارنٹی کے باوجود اسلام اباد کے جلسے میں کنٹینرز لگائے گئے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں حالانکہ دنیا میں کیا کبھی کسی نے جلسہ ختم کرنے کا وقت دیا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام اباد کے جلسے سے متعلق ہمارے ساتھ دھوکہ کیا گیا تاہم اب اگر لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے اگر جلسے کی اجازت نہ دی تو مینار پاکستان پر احتجاج کریں گے انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی حکومت ہے جو اتنی بری طرح بے نقاب ہوئی ہے جو یہ کررہے یہ جمہوریت کی تباہی نہیں تو کیا ہے مارشل لاءمیں بھی ایسا نہیں تھا جو اب کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ مشرف کا الیکشن انکے مقابلے میں فری اینڈ فیئر تھا مشرف نے بھی میڈیا اور جلسوں پر پابندی نہیں لگائی قاضی فائز عیسیٰ اور چیف الیکشن کمشنر ن لیگ کی ٹیم کا حصہ ہیں انکی جو بھی درخواستیں وہ سنی جارہی ہیں اور ہماری مسترد ہو رہی ہیں قاضی فائز عیسیٰ راولپنڈی کے سابق کمشنر کیوں نہیں بلاتا جب ان سے سوال کیا گیا کہ سابق کمشنر کا الیکشن سے براہ راست کوئی تعلق نہیں تھا وہ تو صرف انتظامی امور دیکھ رہے تھے تو انہوں نے کہا کہ انتخابات ایڈمنسٹریٹیو ہی ہوتا ہے کمشنر کے بیان پر تفتیش تو ہونا چاہئے تھی یہ بھی ہو سکتا ہے وہ غلط ہو ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ قاضی فائر عیسیٰ ان کے ساتھ ملا ہوا تھا قاضی فائز عیسیٰ آئینی ترامیم کا براہ راست بینفشری ہے قاضی فائز عیسیٰ الیکشن کا ہر کیس اپنے پاس لے لیتا ہے قاضی فائز عیسیٰ کی بیوی نے میرے خلاف باتیں کیں اسکو تو ہمارے کیسز سے خود کو الگ کر لینا چاہئے آج لکیر کے ایک طرف جمہوریت اور دوسری طرف بوٹ کو عزت دینے والے ہیں 8 فروری کے الیکشن میں انکی ضمانتیں ضبط ہوئی تھیں فراڈ کو کوور کرنے کیلئے ایمپائر کو ساتھ ملا کر یہ سب کیا جارہا ہے جلسے سے روکا گیا تو مینار پاکستان پر پوری قوم احتجاج کرے گی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">