دہشت گردی کے دو نئے مقدمات درج

دہشت گردی کے دو نئے مقدمات درج

راولپنڈی: پولیس نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے لیاقت باغ مری روڈ پر احتجاج کی کال پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دو نئے مقدمات درج کیے ہیں۔

عمران خان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت مقدمات قائم کیے گئے، جبکہ ان مقدمات میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق سابق وزیراعظم نے اڈیالہ جیل سے مظاہروں کی دعوت دی اور اپنے کارکنوں کو قومی اداروں کے خلاف اُکسانے کی کوشش کی۔

یہ نئے مقدمات تھانہ نیو ٹاؤن اور تھانہ سول لائن پولیس کی جانب سے درج کیے گئے ہیں، جن میں اقدام قتل اور دہشت گردی کی دو دفعات کے ساتھ ساتھ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کے خلاف قومی اداروں پر تنقید، توڑ پھوڑ، جلاو گھیراو، اور پتھراؤ کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔