علی امین گنڈا پور کا قیمتی سامان غائب

اسلام آباد۔ڈی چوک احتجاج کے دوران سی ایم کے پی ہاوس اسلام آباد سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔

ڈی چوک احتجاج کے دوران وزیراعلی کے پی کا سامان کے پی ہاوس اسلام آباد سے غائب ہوا، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپورکے 2 آئی فون 15 پرومیکس غائب ہوئے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا پرس، دستاویزات اور لائسنس یافتہ اسلحہ بھی غائب ہونے والے سامان میں شامل ہے۔

سی ایم ہاوس ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل کھونے سے علی امین گنڈا پور کے ضروری نمبرز چل گئے جس سے وزیراعلیٰ پریشان ہیں، انہوں نے اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار بھی کیا اور اہم فون نمبرز ان سے مانگے۔

مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے بھی علی امین کے سامان واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ صوبے کے چیف ایگزیگٹو ہیں، ان کا سامان فوری واپس کیا جائے، ان کا سامان کے پی ہاوس اسلام آباد سے غیر قانونی طور پر غائب ہوا ہے۔