اسلام آباد۔اسلام آباد اور خیبرپختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے ،زلزلے کی شدت5.3ریکارڈ کی گئی،زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 220 کلومیٹر زیر زمین تھی
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور، صوابی، مالاکنڈ، بٹگرام، مردان، سوات، نوشہرہ، لنڈی کوتل، ہنگو، ایبٹ آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اس کے علاوہ چترال، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکوں سے زمین کانپ اٹھی۔
اسلام آباد، پشاور اور مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ عمارتوں اور دفاتر سے کلمہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔
خیبرپختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن میں نوشہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ اور ہزارہ کے دیگر اضلاع بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ اٹک، مہمند، لنڈی کوتل، صوابی، تیراہ، شانگلہ، ملاکنڈ، بونیر، خیبر، سوات، دیرلوئر، چارسدہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔