راولپنڈی پولیس نے چوری ، اسلحہ سمگلنگ ، منشیات فروش و ناجائز اسلحہ ، رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ،تھانہ آر آے بازار نے چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان اویس ، سلیم ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے مسروق رقم 15 ہزار 500 روپے برآمد ہوۓ،تھانہ مندرہ نے اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ملزم سعود اکبر کو گرفتار کرلیا ملزم سے 8 پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ،پولیس نے 4 منشیات فروشوں حبیب اللہ ، عزیز اللہ ، عثمان ، عبد القیوم ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 3 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی جبکہ دوسری جانب 10 شراب سپلائرز احتشام ، شعیب ، حبیب اللہ ، سجاد ، وسیم ، شہزاد ، عقیل ، نور گل ، عزیز شاہد ، سرفراز ، جو گرفتار کرلیا ملزمان سے 9 لیٹر شراب برآمد ہوئی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 8 ملزمان شہریار ، خرم ، بلال ، عمران ، احسان ، اعجاز ، محمد ضیاء ، علی شان ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 6 پستول 30 بور بمعہ ایمونیشن ، 1 کارپین معہ ایمونیشن ، 17 روند پستول 30 بور بمعہ ایمونیشن برآمد ہوا .
سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ ناجائز اسلحہ و منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رھے گا ،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جاۓ گی ۔