سیاسی پارٹی پابندی کے باعث ختم نہیں ہوتی، گورنر راج لگانا ہے تو یہ فیصلہ کیبنٹ نے کرنا ہے، گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد . گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے گورنر راج لگانا ہے تو یہ فیصلہ کیبنٹ نے کرنا ہے ، سیاسی پارٹی پابندی کے باعث ختم نہیں ہوتی پیپلز پارٹی پر بھی پابندی لگی تھی، صوبہ میں گورنر راج لگانے کے حوالے سے مجھے کچھ علم نہیں ہے میں تو پشاور میں ہوں اگر گورنر راج لگانا ہے تو یہ فیصلہ کیبنٹ نے کرنا ہے کیبنٹ کا فیصلہ آے گا تو پتہ چلے گا ،یہ فیصلہ میں نے نہیں کر نایہ بات انھوں نے کیپٹل نیوز پوائنٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوے کی انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی بھی کا فیصلہ بھی فیڈرل کیبنٹ کرے گی ،میں نے نہیں کر نا ،جب کوئی فیصلہ ائے گا مجھے تب پتہ چلے گا ابھی میرے علم میں نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں پی ٹی ائی پر پابندی کے حوالے سے فیصلہ بھی وفاق نے کرنا ہے دوسری جانب وفاقی کا بینہ میںکے پی کے میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے اکثریت نے گورنر راج کی حمایت کی ہے ، گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ کوئی سیاسی پارٹی پابندی کے باعث ختم نہیں ہوتی پیپلز پارٹی پر بھی پابندی لگی تھی لیکن پیپلز پارٹی ختم نہیں سیاسی جماعتوں پر پانبدی لگتی رہتی ہے.