راولپنڈی(کرائم رپوٹر) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے حوالے سے جاری مہم کے دوران کاروائیاں جاری۔ سی ٹی او راولپنڈی کی خصوصی ہدایت پر 25 اگست 2024 سے اب تک 12068 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے، روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر 5796 ، فٹنس سرٹیفکیٹ کی خلاف ورزی پر 5290 ، بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر 982 چالان کیے گئے جبکہ 28 گاڑیوں کے کاغذات برائے معطلی متعلقہ محکموں کو بھیجے گئے اور 52 پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے ڈرائیورز پر مقدمات کا اندراج بھی کیا گیا ، 2116 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں اور 13050000روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
سٹی ٹریفک پولیس نے 14 ستمبر 2024 سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کا آغاز کیا ھوا ھے چونکہ یہ گاڑیاں سموگ کا باعث بنتی ہیں ،جس پر ایسی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو اس خصوصی مہم کے دوران اب تک 9816 چالان ٹکٹس جاری کیے اور 19632000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے سکول وینز سیفٹی کے حوالے سے جاری مہم میں اب تک 7430 گاڑیوں کو چیک کیا گیا،2847 گاڑیوں کے ڈرائیورز کو چالان ٹکٹس ایشو کیے گۓ جبکہ 2722050 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا اور 157 گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات میں بند بھی کیا گیا-