انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں خواتین پر تشددکے روک تھام اور قانونی اقدامات کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد،

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں خواتین پر تشددکے روک تھام اور قانونی اقدامات کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ویمن پروٹیکشن سیل راولپنڈی کے تعاون سے کیا گیا، ورکشاپ میں ایم پی اے طاہرہ مشتاق، ایس ایس پی انوسٹی گیشن،ڈی ایس پی ایڈمن،ڈی ایس پی لیگل،لیڈی پولیس افسران سمیت تفتیشی افسران کی شرکت، تربیتی ورکشاپ میں ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن سیل رضوانہ بشیر، عقیلہ تسلیم،لاء آفیسر سائمہ افضل اور دیگر نے تفتیشی افسران کو لیکچرز دئیے،ورکشاپ میں ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن سیل کے افسران نے تفتیشی افسران کو خواتین پرہونے والے تشدد کی اقسام کے بار ے میں آگاہی فراہم کی، تربتی ورکشاپ میں تفتیشی افسران کو خواتین پر تشدد کی روک تھام اور قانونی اقدامات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی.

رضوانہ بشیرڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر نے کہا کہ خواتین کو معاشرے میں مساوی حقوق حاصل ہیں،خواتین کو اپنے حقوق کے لیے کھڑا ہونا چاہیے ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ راولپنڈی پولیس خواتین پر تشدد، زیادتی و استحصال کے خلاف زیر و ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے ، راولپنڈی پولیس تحفظ سینٹر، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، اور تھانہ ویمن کے ذریعے خواتین کو تحفظ فراہم کر رہی ہے ، کسی بھی شکایت کی صورت میں 15ایمرجنسی ہیلپ لائن، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن اور تحفظ سینٹر رابطہ کرکے مدد حاصل کی جا سکتی ہے .