قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ایشین ڈان بریڈ مین ظہیر عباس نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے۔
ایک بیان میں ظہیر عباس نے کہا کہ آسٹریلیا نے 24 سال بعد اپنی ٹیم پاکستان بھیجی ہے جس پر آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام آسٹریلین ٹیم کو دیکھ کر خوش ہے، امید ہے ہائی اسٹینڈرڈ میچ ہو گا اور لوگ انجوائےکریں گے۔
سابق کپتان نے کہا کہ ہمارے پاس اچھا موقع ہے کہ آسٹریلیا کو سپورٹ کریں، ہمیں دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرنا چاہیے۔
کراچی ٹیسٹ کے حوالے سے ظہیر عباس کا کہنا تھا ٹاس کوٸی بھی جیتے کھیل کا تیسرا چوتھا دن اہم ہو گا، اسپننگ وکٹ ہوٸی تو اس پر بیٹنگ مشکل ہو گی۔
ظہیر عباس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑی ایسی وکٹ پر بیٹنگ کرنا جانتے ہیں اس لیے آسٹریلیا کے لیے مشکلات ہو سکتی ہیں۔