قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بطور پاکستانی کپتان ٹیسٹ کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ اور وہ یونس خان کے بعد پاکستان کی جانب سے چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔
یونس خان نے 2007 میں بھارت کے خلاف کلکتہ میں کھیلتے ہوئے 107 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ بابر اعظم اس وقت 150 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔