تھانہ وارث خان ، تاش پر جواء کھیلنے والے05قمار باز گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ وارث خان نے ، تاش پر جواء کھیلنے والے05قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم 16ہزار 200 روپے، 03موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 05قمار بازوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں راشد، نذیر، سیف، مراد اور نوید کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 16ہزار 200روپے،03موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد ہوئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھاکہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے، قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔