ایک رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کو دھمکی دینے پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی درخواست لاہور کے تھانے میں جمع کروا دی گئی ہے، مقدمہ درج نہ کرنے پر عدالت نے ایس ایچ او سے جواب طلب کر لیا ہے
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست تھانہ فیکٹری ایریا میں جمع ہوگئی ، درخواست گزار نے 22/B A/22 کی ریٹ کرکے درخواست جمع کروائی ،تھانہ فیکٹری ایریا میں پیپلز پارٹی ممبر چوہدری محمد یوسف کی مدعیت میں درخواست جمع کی گئی ہے
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسٹر وسیم کچہری فیروزوالہ نے درخواست پر ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا سے جواب مانگ لیا ،درخواست کے متن میں کہا گیا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے چئیرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کو جان سے مارنے کی دھمکی دی عمران خان نے کہا آصف علی زرداری میرا پہلا ٹارگٹ ہوگا عمران خان نے کہا آصف علی زرداری میری بندوق کی نشست کے اوپر بڑی دیر سے آیا ہوا ہے عمران خان نے کہا آصف علی زرداری تمہارا وقت آگیا ہے ،درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان نے دھمکی دی مقدمہ درج کیا جائے