تھانہ روات،4 رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ روات نے،4 رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار،6 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد،ملزمان نے روات اور گردونواح سے موٹر سائیکل چوری کرنے کا انکشاف کیا۔تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے4 رکنی بائیک لفٹر گینگ کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں علی حسن، عابد، ظفر اور شکور شامل ہیں،ملزمان سے 6 مسروقہ موٹرسائیکل برآمدہوئے،ملزمان نے روات اور گردونواح سے موٹر سائیکل چوری کرنے کا انکشاف کیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔