سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے سینئررہنماء صوفی محمودعلی کے والد قضائے الہیٰ سے وفات پر سی ڈی اے مزدور یونین کا تعزیتی اجلاس منعقد. چوہدری محمد یٰسین

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے سینئررہنماء صوفی محمودعلی کے والد قضائے الہیٰ سے وفات پاگئے جن کی نمازجنازہ انکے آبائی علاقے کلرسیداں میں اداکر دی گئی،اس سلسلے میں سی ڈی اے مزدور یونین کا تعزیتی اجلاس منعقدہوا جس میں مزدور یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،راجہ شاکر زمان کیانی،حاجی راجہ صابر،مرزاسعید اختر،محمد عاصم ملک،اظہار عباسی،اظہر خان تنولی،ملک دلشاد،چوہدری واجد گجر،چوہدری ابرار،محمد اصغرمغل،وارث دلیپ.

سردارنسیم ممتاز،خالدمحمود،زاہد حسین بھٹی،اسدمحمود،محمد سرفرازملک،چوہدری زاہد احمد،راجہ غلام مرتضیٰ،چوہدری طارق گجر،ملک محمد عمران،شفیع اللہ خان،صفدرعباسی،ملک محمد اسلم،شاہدستی،گوہرالہیٰ،شاہدگجر،سید اسماعیل شاہ،امین ارشاد گجر سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی،اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین و دیگر عہدیداران نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین غم زدہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے،تعزیتی اجلاس میں اجتماعی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے.