زونل ایس پیز کی امام بارگاہوں کے منتظمین ، امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقاتیں

اسلام آ باد( کرئم رپورٹر )زونل ایس پیز کی امام بارگاہوں کے منتظمین اور امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقاتیں محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں، مجالس،عزاداروں اور جلوسوں کو بھر پور تحفظ فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،آپکی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق کی ہد ایا ت پر تمام زونل ایس پیز نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں محرم الحرم کے دوران سکیورٹی امور کے سلسلہ میں امام بارگاہوں کے منتظمین اور امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقاتیں کیں،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں، مجالس،عزاداروں اور جلوسوں کو بھر پور تحفظ فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،آپکی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے.

منتظمین اور امن کمیٹی کے ممبران نے زونل ایس پیز کو قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے تمام تراقدامات کے دوران مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، زونل ایس پیز نے متعلقہ افسران کو کہا کہ وہ امام بارگاہوں کے منتظمین سے مکمل ہم آہنگی کو یقینی بنانے کیلئے امام بارگاہوں کے دورے کریں اور محرم الحرام کے دوران جلوسوں کے لئے وضع کردہ ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں،دوران مجالس روشنیوں کا مناسب بند و بست ہو نا چا ہیے، انہوں نے امن کمیٹی کے ممبران اورمنتظمین مجالس و عزاداران سے کہاکہ وہ مجالس اور جلوس کے آغاز اور اختتام میں وقت کی پابندی کو ملحوظ نظر رکھیں .

ا نہوں نے مزیدکہا کہ محرم الحر ام کے دوران امن وامان کی فضا ءبر قرار رکھنے کے لئے تمام افسران اپنے فرائض منصبی ایما نداری اور جذبہ حب الو طنی سے سر شار ہو کر ادا کر یں،شہر یو ں کے جان و ما ل تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لا پرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔