یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی بعدازگرفتاری ضمانت خارج کردی گئی

لاہور (شوبز رپورٹر ) معروف پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی بعدازگرفتاری ضمانت خارج کردی گئی جوئے کی ایپ کو پروموٹ کرنے کا معاملہ،لاہور ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی عدالت کی جانب سے سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت بعدازگرفتاری خارج کردی گئی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت خارج کی خیال رہے کہ ملزم سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ان کے خلاف مقدمہ 17 اگست کی نصف شب این سی سی آئی اے لاہور کی جانب سے ریاست کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں دفعہ 13 (الیکٹرانک جعلسازی)، دفعہ 14 (الیکٹرانک فراڈ)، دفعہ 25 (اسپیم) اور دفعہ 26 (اسپوفنگ) شامل ہیں۔اس کے علاوہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 294-بی اور 420 کے تحت بھی الزامات عائد کیے گئے۔