اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر لتھوانیا کے قائم مقام وزیر خارجہ کیسٹوٹس بڈریس سے ملاقات کی بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے، تجارتی وفود کے ذریعے تجارت کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور لیتھوانیا کے درمیان د ہرے ٹیکس سے بچنے اور ٹیکس چوری کی روک تھام کے کنونشن پر دستخط کا خیرمقدم کیا۔

