سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی قیادت میں پولیس کے سب سے بڑے ویلفئیر پراجیکٹس کی تکمیل،پولیس ویلفئیر فلنگ اسٹیشن ائرپورٹ روڈ کا افتتاح

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی قیادت میں راولپنڈی پولیس کی تارِیخ میں سب سے بڑے ویلفئیر پراجیکٹس کی تکمیل،پولیس ویلفئیر فلنگ اسٹیشن ائرپورٹ روڈ کا افتتاح کردیا گیا، سعودی ایمبیسی کے کمرشل اتاشی نائف الحربی نے پولیس ویلفئیر فلنگ سٹیشن کا افتتاح کیا، پولیس ویلفئیر فلنگ سٹیشن اولڈ ائیرپورٹ روڈ پر پولیس ہیڈکوارٹرز سے ملحقہ ہے،افتتاحی تقریب میں سعودی ایمبیسی کے عہدیداران، آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی، اوگرا کے عہدیداران، وافی پاکستان لمیٹڈ کے عہدیداران اور دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی،تقریب میں سینئر پولیس افسران اور سول سوسائٹی کے افسران بھی شریک تھے،قبل ازیں اپریل میں راجہ بازار میں بھی ایک پولیس ویلفئیر فلنگ سٹیشن کا افتتاح کیا جا چکا ہے.

رواں سال دوسرے پولیس ویلفئیر فلنگ سٹیشن کا افتتاح باعث فخر اور باعث اطمینان ہے، سی پی او،پولیس ویلفئیر فلنگ سٹیشنز سے حاصل ہونے والی رقم سے راولپنڈی پولیس کے 122 شہداء فیمیلیز کو 15 ہزار روپے ماہانہ ادا کیے جائیں گئے، سی پی او، ڈس ایبلڈ، شدید زخمی یا مستقل ادوایات لینے اور علاج کروانے والے غازیوں کو ہر ماہ 10ہزار روپے ادا کیے جائیں گے، سی پی او، راولپنڈی پولیس ایک فیملی کی طرح ہے، ہر افسر ہر اہلکار کی ویلفئیر ہمارا فرض ہے جسے ہمیشہ بہترین طور نبھائیں گے، سی پی اوسید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی قیادت میں راولپنڈی پولیس کی تارِیخ میں سب سے بڑے ویلفئیر پراجیکٹس کی تکمیل،پولیس ویلفئیر فلنگ اسٹیشن ائرپورٹ روڈ کا افتتاح کردیا گیا.

سعودی ایمبیسی کے کمرشل اتاشی نائف الحربی نے پولیس ویلفئیر فلنگ سٹیشن کا افتتاح کیا، پولیس ویلفئیر فلنگ سٹیشن اولڈ ائیرپورٹ روڈ پر پولیس ہیڈکوارٹرز سے ملحقہ ہے،افتتاحی تقریب میں سعودی ایمبیسی کے عہدیداران، آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی، اوگرا کے عہدیداران، وافی پاکستان لمیٹڈ کے عہدیداران اور دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی،تقریب میں سینئر پولیس افسران اور سول سوسائٹی کے افسران بھی شریک تھے،قبل ازیں اپریل میں راجہ بازار میں بھی ایک پولیس ویلفئیر فلنگ سٹیشن کا افتتاح کیا جا چکا ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ رواں سال دوسرے پولیس ویلفئیر فلنگ سٹیشن کا افتتاح باعث فخر اور باعث اطمینان ہے، فلنگ سٹیشن سے حاصل ہونے والی آمدنی پولیس فورس بالخصوص شہداء کی فیمیلیز اور غازیوں کی ویلفئیر کے لیے استعمال ہو گی .

پولیس ویلفئیر فلنگ سٹیشنز سے حاصل ہونے والی رقم سے راولپنڈی پولیس کے 122 شہداء فیمیلیز کو 15 ہزار روپے ماہانہ ادا کیے جائیں گئے، فرض کی راہ میں غازی کا اعزاز حاصل کرنے والے افسران و جوانوں کی ویلفئیر بھی کی جائے گی، ڈس ایبلڈ، شدید زخمی یا مستقل ادوایات لینے اور علاج کروانے والے غازیوں کو ہر ماہ 10ہزار روپے ادا کیے جائیں گے، شہداء فیمیلیز و غازیوں کے لیے یہ رقوم پہلے سے حاصل ہونے والی مراعات کے علاوہ ہوں گی، سعودی کمرشل اتاشی نائف الحربی کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ویلفئیر کے اس پراجیکٹ کو اعزاز بخشا، ہمارے لیے یہ باعث فخر ہے کہ سعودی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کی صورت میں ہم اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کریں گئے.

یہ پراجیکٹ پاک سعودی برادرانہ تعلقات کی ایک خوشگوار مثال ہے، میں وافی پاکستان لمیٹڈ، پولیس افسران و اہلکاروں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس پراجیکٹ کی تکمیل میں دن رات ایک کیا، راولپنڈی پولیس ایک فیملی کی طرح ہے، ہر افسر ہر اہلکار کی ویلفئیر ہمارا فرض ہے جسے ہمیشہ بہترین طور نبھائیں گے۔