پاکستان کا سیلاب کے بعد بروقت مدد فراہم کرنے پر ملائیشیا سے اظہار تشکر

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )پاکستان نے ملائیشیا کی حکومت اور عوام کی جانب پاکستان میں سیلاب کے بعد بروقت مدد فراہم کرنے پر ملائیشیا سے اظہار تشکر کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملائیشیا کی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستان میں سیلاب کے بعد جاری امدادی کوششوں میں بروقت شمولیت کو سراہتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے بار بار آنے والی آفات اجتماعی عالمی اقدام کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتی ہیں۔