وزیراعظم محمد شہباز شریف کا نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اس مشکل گھڑی میں نیپال کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں