راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے دورہ اردن کے دوران اردن کے شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات کی، اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسن بن عبداللہ دوئم بھی ملاقات میں موجود تھے، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کہا گیا.

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ تازہ ترین علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے پاکستان کے عوام، حکومت اور مسلح افواج کی جانب سے شاہ عبداللہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار پہنچایا، اور پاکستان کی جانب سے اردن کے ساتھ گہرے برادرانہ تعلقات کے لئے غیر متزلزل عزم کا بھی اعادہ کیا.

اس موقع پر شاہ عبداللہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور علاقائی امن و استحکام کے لئے کاوشوں کو سراہا، شاہ عبداللہ کا پاکستان کے ساتھ دفاعی اشتراک کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا، قبل ازیں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میجر جنرل یوسف احمد سے بھی ملاقات ہوئی، آرمی چیف اور اردنی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز اعمان میں ہوئی، جنرل ہیڈ کوارٹرز عمان پہنچنے پر آرمی چیف کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ادرنی مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا.

