توشہ خانہ ریفرنس،نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کیخلاف درخواستوں کی سماعت ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری ملزم سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے خلاف درخواستوں میں وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز مریم نواز، عمیر رزاق اور رانا مشتاق کی درخواستوں پر سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل قاضی مصباح نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں کلائنٹس سے مشورہ اور نئی ہدایات کیلئے وقت دیاجائے، جس پر عدالت نے سماعت27 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔