اسلام آباد (سپوررٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں تاریخ رقم کر دی ، بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والےبیٹر بن گئے، قومی بیٹرنے روہت شرما کا 4 ہزار 231 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا ، بابر اعظم نے یہ کارنامہ لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سر انجام دیا۔انہوں نے اپنی اننگز کا 9 واں رنز مکمل کرکے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر کا اعزاز حاصل کیا۔
سابق بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں مجموعی طور پر 159 میچوں میں 4231 رنز بنائے تھے جبکہ بابر اعظم کو ان کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف 9 رنز درکار تھے بابر اعظم نے اس وقت 130 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میچ کھیل رکھے ہیں جس میں وہ 4234 رنز کیساتھ سرفہرست ہیں۔

