راولپنڈی(کرائم رپورٹر )ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے ویژن اور سی ٹی او راولپنڈی کی ہدایات پر موٹر سائیکل سواروں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں ریلیف کا سلسلہ جاری، موٹر سائیکل سواروں کو لرنر کے اجراء کے بعد 42دن انتظار کے بجائے فوری ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کے ویژن اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کی ہدایات پر موٹر سائیکل سواروں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں ریلیف کا سلسلہ جاری.
جسکے تحت موٹر سائیکل سواروں کو لرنر کے اجراء کے بعد 42دن انتظار کے بجائے فوری طور پر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جا رہے ہیں، گزشتہ ماہ بھی ضلع بھر کے13 لائسنسنگ سینٹرز میں 20ہزار5سو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل و گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے،شاہراہوں پر روڈ یوزرز کو ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت کے متعلق بھر پور آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے،آگاہی مہم کے بعد بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیونگ پرباقاعدہ کاروائی کی جائے گی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ شہری بھاری جرمانوں اور قانونی کاروائیوں سے بچنے کیلئے فوری اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں،دوران ڈرائیونگ ڈرائیور کے پاس لائسنس کا ہونا خود اعتماد ڈرائیونگ کی پہچان ہے۔

