2025: کرکٹ کے میدان میں پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)سال 2025 کے دوران کرکٹ کے میدان میں پاکستان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا پاکستانی ٹیم 2025 میں سب سے زیادہ ٹی 20 میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی، پاکستان نے 2025 میں 34 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جن میں سے 21 میں فتح حاصل کی واضح رہے کہ راولپنڈی میں کھیلی گئی سہ ملکی ٹرائی سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کو فائنل میچ میں شکست دے کر ٹائٹل حاصل کر لیا۔