اسلام آباد (سی این پی)تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے پولیس جوان شہید۔آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس، ایس یس پی آپریشنز اوردیگر سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے۔
علاقہ میں ناکہ بندی کردی گئی سرچ آپریشن جاری۔پولیس ٹیم نے منشیات فروش عدنان کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا تو ملزمان نےپولیس پارٹی پراندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
ایک فائر پولیس جوان عاقب کی چھاتی پر لگا جس کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی جوان ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد ہی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔