“بولی وڈ کی سپر اسٹار منیشا کوئرالا کی کینسر سے شفا کے بعد متاثر کن واپسی”

ممبئی(ویب ڈیسک )بھارتی فلم انڈسٹری کی سپرہٹ اداکارہ جو کہ وزیراعظم کی پوتی بھی تھی اچانک انڈسٹری سے اپنی سنگین بیماری کے باعث غائب ہوگئی تھیں یہ معروف اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ منیشا کوئرالا ہیں جنہوں نے 1991 میں اپنا فلمی ڈیبیو کیا، شاہی خاندان میں پیدا ہونے والی اس اداکارہ کے دادا بی پی پرساد کوئرالہ نیپال کے پہلے وزیرِاعظم تھے،تاہم منیشا نے اپنے لیے سیاست کے بجائے دوسری فیلڈ کا انتخاب کیا 16 اگست 1970 کو کٹھمنڈو، نیپال میں پیدا ہوئی منیشا نے 90 کی دہائی کے آغاز میں ہندوستانی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور بہت جلد اپنی پہچان بنا لی، بالی ووڈ میں ان کی پہلی فلم ’سوداگر‘ تھی، جس کی ہدایت کاری سبھاش گھئی نے کی تھی۔

’سوداگر‘ کے بعد منیشا نے ’1942: اے لو اسٹوری‘، ’بمبئی‘، ’دل سے‘ اور ’من‘ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کی، 90 کی دہائی ان کی خوبصورتی اور اداکاری کا طوطی بولتا تھا تاہم لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی یہ اداکارہ ایک سنگین بیماری کے باعث پردے اور فلمی دنیا سے غائب ہوگئیں، کینسر سے طویل جنگ لڑنے کے بعد منیشا کوئرالہ 2013 میں مکمل طور پر کینسر سے شفایاب ہوگئیں ان کی ایک بار پھر اسکرین پر واپسی ہوئی اور انھوں نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر اپنا جادو جگایا، اپنی شروعات سے لے کر بڑی فلموں کا حصہ رہنے والی اور یادگار گانوں اور پرفارمنسز تک وہ ہندی سنیما کی چند باوقار اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں منیشا کوئرالا آخری بار 2015 میں فلم ’چہرے‘ میں نظر آئی تھیں۔ اداکاری کے علاوہ، انہوں نے کئی یادگار گانوں کے ذریعے بھی لوگوں کے دلوں کو چھوا۔