وزیراعظم شہباز شریف کا سمندر پار پاکستانیوں کو دسمبر 2025 میں ریکارڈ ترسیلات زر پر شکرانہ

لاہور(بیورو رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دسمبر 2025 میں گزشتہ برس کے مقابلے ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر سمندر پار مقیم پاکستانیوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کا پراپیگنڈے کو مسترد کرکے وطن کی تعمیر و ترقی کیلئے ترسیلات زر بھیجنا انکی اپنے ملک سے محبت کی اعلی مثال ہے،اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ دسمبر 2025 میں محب وطن سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 3.6 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں جن پر انکے مشکور ہیں،ترسیلات زر میں گزشتہ برس کے مقابلے 16.5 فیصد اضافہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کا پراپیگنڈے کو مسترد کرکے وطن کی تعمیر و ترقی کیلئے ترسیلات زر بھیجنا انکی اپنے ملک سے محبت کی اعلی مثال ہے،سمندر پار مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو ان پر فخر ہے،سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی بہبود کیلئے اقدامات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔