ورلڈ لبرٹی فائنینشل کے سی ای او کی آرمی چیف سے ملاقات، سرمایہ کاری اور فِن ٹیک تعاون پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )ورلڈ لبرٹی فائنینشل یو ایس اے کے وفد کی قیادت مشہور عالمی فِن ٹیک فرم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، مسٹر زکریا وِٹکوف نے کی، جنہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، این آئی (ایم)، ایچ جے، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس سٹاف سے ملاقات کی .

جنہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، این آئی (ایم)، ایچ جے، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس سٹاف سے ملاقات کی ملاقات میں پاکستان کے بدلتے ہوئے اقتصادی منظرنامے میں بین الاقوامی نجی سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے دلچسپی کا عکس نظر آیا اور یہ عالمی سطح پر پاکستان کی فِن ٹیک صلاحیتوں پر اعتماد میں اضافے کی نشاندہی بھی کرتی ہے۔ اس کا مقصد مالی شمولیت اور سرحد پار ڈیجیٹل فنانس کو مضبوط کرنا بھی ہے۔ مسٹر وِٹکوف نے پاکستان میں موجود بے پناہ اقتصادی امکانات کو اجاگر کیا اور پاکستان کی قیادت کی طرف سے جدید ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی کوششوں کو سراہا تاکہ ملک کی اقتصادی قوت کو مکمل طور پر بروئے کار لایا جا سکے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خیالات کے تبادلے کو خوش آئند قرار دیا اور اقتصادی استحکام، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور قومی ترقی میں نجی شعبے کی ذمہ دارانہ شمولیت کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔